فرخ حبیب،حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 150اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

پاکستان

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب، حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت 150 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے ۔

قومی اسمبلی کے 36 ، سینیٹ 3 اور پنجاب اسمبلی کے 69 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ، اویس لغاری بھی رکنیت معطل والے اراکین میں شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 14، کے پی اسمبلی کے 21 ، بلوچستان اسمبلی کے بھی 7 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گی ہے جبکہ سردار یار محمد رند بھی اس فہرست کا حصہ ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے ،جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نور الحق قادری، فرخ حبیب، حماد اظہر ، شفقت محمود ، فہمیدہ مرزا ، عامر لیاقت ، راجہ ریاض، صداقت عباسی ، خالد مقبول صدیقی ، سینیٹر مصدق ملک، سینٹر سکند مندھرو ، مخدوم سمیع الحسن، سید مبین احمد اور جاوید اقبال کی بھی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کسی بھی قسم کی قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں