ن لیگ کی مہنگائی کیخلاف ریلی،کارکن درجن سے زائد گدھے لے آئے

پاکستان

شیخوپورہ:(دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کارکن درجن سے زائد گدھے بھی ساتھ لے آئے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا نواز شریف مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں پاکستان آرہے ہیں ، ہم عمران خان کو غیر آئینی طریقے سےنہیں نکالناچاہتے، ملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہے ، پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن اگر یہ ہی حالات رہے تو مزید ایٹمی ملک مل کر بھی پاکستان کو نہیں بچاسکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اب بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرے گا، لسانی بنیادوں پر کسی اتحاد کے حامی نہیں ہیں مگر اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش سے اس طرح کے اتحاد کاراستہ روکا نہیں جاسکتا ۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم عمران خان کی بجلی اور گیس کے بل نہیں جلائیں گے بلکہ عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نکالنے کے لیے جدوجہد کریں گے ، عوام نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے لیے بے تاب ہے ۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں