سرفراز کا شاہد آفریدی کو پی ایس ایل 7 میں زیادہ میچز نہ کھلانے کا فیصلہ

کرکٹ

کراچی:(دنیا نیوز) سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں شاہد آفریدی کو زیادہ میچز نہ کھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا ہے، پی ایس ایل میں بھی امید ہے وہ سپورٹ کریں گے ، پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کو تھکانہ نہیں ہے اس لئےانہیں آرام بھی دیں گے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں ، پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میرا آخری ایونٹ ہے لیکن کرکٹ کھیلتا رہوں گا ، بیٹنگ اور باؤلنگ پر فوکس ہے ، ایونٹ میں کپتان کو اپنے بوڑھے ہونے کا احساس نہیں ہونے دوں گا ۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ تنقید سے نہیں گھبراتا ، بابر اعظم کے اعتماد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، کوئی مسئلہ آتا ہے تو وسیم اکرم سے حل پوچھتا ہوں۔

قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ویرات کوہلی کے لئے بھی نیک خوہشات کا اظہار کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں