پورپی یونین کا افغانستان کیلئے 268 ملین پاؤنڈز کے پروجیکٹس کا آغاز

دنیا

برسلز:(دنیا نیوز) پورپی یونین نے افغانستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 268 ملین پاؤنڈز سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

یورپین کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعہ پیسے افغانستان پہنچائے جائیں گے، جس سے صحت، تعلیم ، معیشت اور پناہ گزینوں کے لئے مختلف پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

یورپین کمیشن کے مطابق عالمی ادارہ صحت، ورلڈ فوڈ پروگرام دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ان پروجیکٹس کا نفاذ یقینی بنائیں گے۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں