افغانستان میں بم دھماکے سے 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

دنیا

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے شہر ہرات میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکہ شام کے وقت ہرات شہر کے 12ویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ میں ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں