آزاد کشمیر میں زخمی حالت میں ملنے والا نایاب تیندوا مرگیا

پاکستان

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں زخمی حالت میں ملنے والا نایاب تیندوا مر گیا، زخمی تیندوے کا پچھلا دھڑ مفلوج ہوچکا تھا۔

گزشہ روز نوسدہ مظفرآباد سے ملنے والا زخمی تیندوا اسلام آباد میں دوران علاج مر گیا۔ وائلڈ لائف اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو شکار کیا گیا تھا۔ تیندوے کے ایکسرے اور طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد وہ مر گیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق تیندوے کے جسم میں 6ایل جی رائفل کے کارتوس پائے گئے۔ زخمی تیندوے کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور اس کا پچھلا دھڑ مفلوج ہوچکا تھا ۔

مادہ تیندوا گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دریائے نیلم کے قریب پہنچی تھی جسے آزاد جموں و کشمیر پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پکڑ کر مظفرآباد منتقل کیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے علاج کے لئے گزشتہ رات اسلام آباد منتقل کردیا تھا جہاں وہ آج دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں