پنجاب بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے پر 4 ڈویژنوں میں انتخابات کروانے کی تجویز

لاہور:(دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابی معرکے کے لئے پنجاب حکومت کی پہلے مرحلے پر 4 ڈویژنوں میں انتخابات کروانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کو یکم فروری کو پہلے مرحلے میں ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں انتخابات کی تجویز دے گی جس کی تحریک انصاف کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منظوری دیدی ہے۔

پنجاب حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کااعلان کرچکی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں