وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہوگئی: آصف زرداری

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہوگئی ، کاشتکار ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا ان کا معاشی استحصال ہے ۔

آصف زرداری نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ ہڈی ہیں، خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی ہے، حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ فصلوں کی مناسب اور منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی ، پی پی کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی ، زرعی طور پر مضبوط پاکستان ہماری پارٹی کا منشور ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں