بیلجیئم: کورونا پابندیوں کیخلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے

دنیا

برسلز:(دنیا نیوز) بیلجیئم میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے اور مظاہرین، پولیس کے درمیاں جھڑپوں سے برسلز کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے برسلز میں یورپی یونین کے دفاتر میں گھسنے کی کوشش کی اور روکنے پر پتھراؤ شروع کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

حکام کی جانب سے جاری نئے ایس او پیز کے تحت کورونا پاس کے حصول کے لیے بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورونا پاس کے بغیر بیلجیئم میں ریسٹورنٹس اور سینما گھروں میں داخلے پر پابندی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں