پشاور: پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ، اہلکار شہید، اشتہاری ہلاک

کرائم

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ اشتہاری ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ارمڑ میں اشتہاری ملزم کی موجودگی پر چھاپہ مارا گیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سمیع اللہ نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اشتہاری ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس کو اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں