لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پروجیکٹ کو کالعدم قرار دے دیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریور راوی پروجیکٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ریور راوی پروجیکٹ پر فوری کام روک دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں روڈا ایکٹ کی دفعہ 4 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کا ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، زرعی اراضی قانونی طور پر ہی ایکوائر کی جاسکتی ہے، روڈا ایکٹ کی دفعہ 4 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، منصوبے کیلئے 5 بلین قرضہ فوری واپس کیا جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں