ترکی میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا، پروازیں منسوخ

دنیا

استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلو ج کر دیا، استنبول ایئرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ترکی کے مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کر رہی ہے، مختلف علاقوں میں برف کی سفید چادربچھ گئی ہے، برفانی طوفان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی ہے، استنبول ایئرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ سمیت مختلف شہروں میں برفباری میں پھنسے ہزاروں افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں