کراچی: نیب کی کارروائی، سابق میونسپل کمشنر گرفتار، سونے کی اینٹیں، ڈالرز برآمد

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال برآمد ہوئے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ہاتھ لگ گئیں، سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے، برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی، رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں