دورہ پاکستان، گپی گریوال کو بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا

تفریح

لاہور:(دنیا نیوز) بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کی جانب سے روک لیا گیا۔

پاکستانی میزبانوں کی جانب سے آج صبح بھارتی فنکار گپی گریوال کی آمد اور استقبال کا پلان جاری کیا گیا تھا۔

بھارتی حکام کی جانب سے پنجابی فلموں کے گلوکار و اداکار گپی گریوال کو روک لیا گیا، حکام نے خصوصی اجازت نہ ملنے پر انہیں روکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال کی قیادت میں وفد نے جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ننکانہ آمد کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہت بہتر ہیں اور یہاں پر اقلیتوں کو مساوی حقوق کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں