وزیر اعظم کی پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کا عمل مکمل کرانے کی ہدایت

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی کا عمل جلد پنجاب اسمبلی سے مکمل کروانے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی ،وزیر قانون نے پنجاب میں قانون سازی پر بریفنگ دی، ملاقات میں وزیر اعلی عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کے امور پر وزیر قانون راجہ بشارت کی کارکردگی کی تعریف کی اور بلدیاتی انتحابات کے جلد انعقاد کے لیے قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے عوام کو انصاف کی فراہمی اور مقدمات کے جلد فیصلوں کے التواء کو ختم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی بھی ہدایت جاری کی

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ محکمہ کوآپریٹوز میں ناجائز قابضین سے زمین واگزار کروانے اور مثالی ریکوری کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں کوآپریٹوز بنک میں سات سال بعد نئے چئیرمین کی تقرری اور کسان دوست پالسیاں بنانا احسن اقدام ہے۔

ہم نے ڈلیور کیا، بلدیاتی انتخابات میں تیاری سے جائیں، وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب میں 4سو ارب سے زائد کی ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ چلنے لگا ہے، فیصل آباد میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم نے ڈلیور کیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپورتیاری سے جائیں۔

وزیراعظ کا کیچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنیوالے 10 شہیدوں کو سلام

) وزیراعظم عمران خان نے کچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے ہمارے بہادر سپاہی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں