انارکلی بم دھماکا: تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے رواں ماہ ہونے والے انار کلی بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 20 جنوری کو نیو انار کلی بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ کریں گے۔

علاوہ ازیں کمیٹی میں ڈی ایس پی اشرف چدھڑ، انسپکٹر منیر احمد، آئی بی اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں