پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہیں سفرکیلئے بند

لاہور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر دھند چھا گئی جس کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے بعد موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار جبکہ لاہور ملتان موٹر وے ایم تھری فیض پور سے ننکانہ تک بند کردی گئی۔

ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ موٹروے ایم الیون کو بھی لاہور سے سمبڑیال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

ترجمان نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں