عمران خان کے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد کچہری میں دائر نہ ہو سکی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد کچہری میں آج دائر نہ ہو سکی۔

وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کرنے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا ایڈووکیٹ فیصل فرید، علی بخاری اسلام آباد کچہری پہنچے، اس دوران ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت بند ہونے کی وجہ سے سیشن جج کے دفتر کا عملہ بھی چھٹی کر کے گھر جا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وارنٹ معطلی کیس، ہائیکورٹ کا عمران خان کا بیان حلفی ٹرائل کورٹ میں پیش کرنیکا حکم

عمران خان کی جانب سے درخواست اب کل صبح ساڑھے 8 دائر کی جائے گی، وارنٹ معطل کر کے شورٹی بانڈ جمع کرانے کی درخواست تیار کر لی گئی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 18 مارچ کو پیشی کیلئے شورٹی دینے کو تیار ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں