عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرار آفس کا اعتراض

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس، سیشن کورٹ نے عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست خارج کر دی

 رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے، کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟

 سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے انہیں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں