عمران خان کی کل ممکنہ پیشی کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں کل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ پیشی کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچہری میں فول پروف سکیورٹی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے خط لکھ دیا ہے، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور حساس اداروں کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کے لیے خط ارسال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کل کچہری نہ لانے کی تجویز دی گئی ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام عدالتوں کو 10 بجے تک تمام کیسز نمٹانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 10 بجے کے بعد غیرمتعلقہ افراد کو ضلعی کچہری میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تجویز بھی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی کل 10 بجے کے بعد ضلعی کچہری میں ممکنہ پیشی متوقع ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں