تحریک انصاف اور نگران پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور نگران پنجاب حکومت کے درمیان ریلیوں، سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پاگئے۔

معاہدے کے مطابق تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل، سرچ وارنٹس کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سے معاملات طے، پولیس عمران خان کو سکیورٹی دینے کیلئے تیار ہے، فواد چودھری

پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔

معاہدے کے مطابق تحریک انصاف اتوار کے بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی، جلسے کی اجازت کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف ریلی نکالنے سے کم ازکم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی، عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بنائی گئی گائیڈ لائنز پر عمل ہوگا۔

تحریک انصاف سکیورٹی کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست دے گی، سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کے لیے فوکل پرسن شبلی فراز ہونگے۔ معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں