پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اپنے کارکنوں کو دوبارہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ عوام اور تمام کارکن اپنے محبوب قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی اور تاریخی استقبال کیلئے رات 9 بجے زمان پارک پہنچیں۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے آپریشن کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں