فارن فنڈنگ کیس: نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

لاہور: (دنیا نیوز) فارن فنڈنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کر لیا۔

نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی، عمران خان کے سکیورٹی سٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔

نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں