عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے پنجاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں 6 مقدمات درج ہیں، دو مقدمات میں عمران خان کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 4 مقدمات زیرتفتیش ہیں۔

پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوایئرپورٹ اور تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مقدمے میں بے قصور قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں درج مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں