الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کیسز میں عمران خان کی 10 روز تک حفاظتی ضمانت منظور

خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا بھی منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی وجہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہو پائے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں