الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خبیرپختوانخوا کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا، مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی دارخوست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے امیدواروں کیلئے 10 اپیلٹ ٹریبیونل قائم کر دئیے

الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو شیر، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو تیر، ایم کیوایم کو پتنگ، اے این پی کو لالٹین اور مسلم لیگ (ق) کو سائیکل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں