جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور: (دنیا نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں جمشید دستی نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق ایم این اے نے پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک، تحریک کے سیاسی پروگرام اور چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جمشید دستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں