میرے شوہر اظہر مشوانی 3 بجے سے گھر سے لاپتہ ہیں، ماہ نور اظہر

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کے انچارج اظہر مشوانی کی اہلیہ ماہ نور اظہر نے کہا ہے کہ میرے شوہر 3 بجے کے قریب سے گھر سے لاپتہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماہ نور اظہر نے کہا کہ وہ 3 بجے کے قریب زمان پارک کے لیے روانہ ہوئے تھے اگر کسی کو ان کے بارے میں کچھ معلوم ہے تو وہ اطلاع کرے۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں