حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان خان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کر دی گئی۔

حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سے متعلق ریکارڈ سمیت کل بلا لیا، درخواستِ ضمانت پر عدالت میں دلائل بھی کل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی پر 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں