چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا ہے: عمران خان

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کی حکومت نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو عدلیہ اور ملک کی بقا کے لیےاظہار یکجہتی کرنا ہے، میں بتاؤں گا ہم نے کیسے آئین کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ 25 مارچ کی شام مینار پاکستان پر سال کا پہلا جلسہ کرنے جارہا ہوں، ملک نازک موڑ پر ہے مجھے پوری قوم کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں