عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔

زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، اعظم سواتی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات میں وفاقی حکومت کی جانب سے مداخلت پر اظہار تشویش کیا گیا، عمران خان نے اسلام آباد پیشی پر جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں