توشہ خانہ کیس پیشی: عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے پر پولیس افسر کو 'سزا' مل گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے والے پولیس افسر کو سزا دے دی۔

حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے والے ایس پی محمد سمیع ملک کو ہٹا دیا گیا اس کے علاوہ محمد سمیع ملک کی خدمات بھی بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

واضح رہے عمران خان 18 مارچ  ہفتے کے روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے، کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگوانے کی اجازت دی گئی، عدالت کے حکم پر ایس پی نے عمران خان سے حاضری فارم پر دستخط کروائے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں