پی ایس ایل سیزن 9: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور:(دنیا نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، کراچی کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر پورا  کرلیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی، وین ڈے دوسان اور جارج لنڈے 26 ، 26 سکور بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے، شعیب ملک نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور احسن حفیظ نے 2،2جکہ شاہین آفریدی، جہانداد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز سکواڈ

کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسے وین دردوسان، شائی ہوپ، سکندر رضا،جارج لنڈے، احسن حفیط بھٹی، جہانداد خان، حارث روف، زمان خان۔

کراچی کنگزسکواڈ
کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، شعیب ملک، کیرون پولاڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، ڈینئل سمز، حسن علی ، تبریز شمسی ،میر حمزہ، جیمز ونس۔
 

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں جن میں دو میں  کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک چار میچز کھیلے اور چاروں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں