ملک بھر میں بارشیں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 22 افراد جاں بحق

لاہور، کوئٹہ، پشاور: (دنیا نیوز) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خان پور میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، احمد پور شرقیہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

بہاولپور یزمان کے علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ دم توڑ گیا، پشین اور سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان دم توڑ گئے، چمن میں شدید بارش، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، ،چترال میں بارش سے مکانات کو نقصان پہنچا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 گھر تباہ ہوگئے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشیں او ر آندھی ، تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں