بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بنگلہ دیش کی صورت حال پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز دبا کر حکومت کی، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ہوا، دعا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے، بنگلہ دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کے لئے دعا گو ہوں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں