بلاول بھٹو کی سندھ حکومت کی کارکردگی مؤثر انداز میں عوام کے سامنے لانے کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن اور رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو بھی موجود تھے، اجلاس میں مرتضیٰ وہاب، سعدیہ جاوید، واحد ہالیپوتو، علی راشد، ارسلان شیخ، گھنور اسران اور مخدوم فخرالزماں نے بھی شرکت کی۔

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے ترجمانوں کو صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں