پیپلزپارٹی نے سندھ میں نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سندھ میں نئے عہدیداروں کو اعلان کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئے عہدیداروں کو مقرر دیا، لاڑکانہ میں صدر خورشید جونیجو اور جنرل سکریٹری اعجاز احمد لغاری مقرر، قمبر شہداد کوٹ میں صدر قمرالدین گوپانگ اور جنرل سیکرٹری غلام محمد اسران مقرر، ضلع شکارپور میں بابل بھیو صدر اور ذوالفقار کماریو کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کشمور میں گل محمد جکھرانی صدر، جنرل سیکرٹری الطاف احمد کھوسو، جیکب آباد میں لیاقت لاشاری صدر اور رضوان اوڈھو جنرل سیکرٹری، سکھر میں جاوید شاہ صدر، ویرم خان مہر جنرل سیکرٹری، خیرپور میں نواب وسان صدر، اعجاز احمد کھڑو جنرل سیکرٹری، شہید بینظیر آباد میں سلیم زرداری صدر اور علی حیدر شاہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی صدر، مسرور راجپر جنرل سیکرٹری، ضلع سانگھڑ میں علی حسن ہنگورجو صدر، جہانگیر جونیجو جنرل سیکرٹری، میرپورخاص میں میر منور تالپور صدر، جنید بلند خان جنرل سیکرٹری، تھرپارکر میں غلام حیدر سمیجو صدر اور سشیل ملانی جنرل سیکریٹری مقرر کئے گئے، ٹھٹھہ میں صادق میمن کو صدر اور امتیاز قریشی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے بدین میں اصغر ہالیوپوٹو کو صدر اور ڈاکٹر سجاد چانڈیو کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا، ٹنڈو الہیار میں ظہیر پتافی کو صدر گل محمد باغی کو جنرل سیکرٹری، جامشورو میں آصف شاہ کو صدر ڈاکٹر موہن لال کو جنرل سیکرٹری، سجاول میں محمد علی ملکانی کو صدر اور ریحانہ لغاری کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹِیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں