گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاک

گوجرانوالہ: (دنیانیوز) تھانہ فیروز والہ کے علاقہ نوئیں والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنیوالے 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دھیر والی میں دوران ڈکیتی شہری کو قتل کیا تھا ، دونوں ملزمان کو انکے ساتھی پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان کا فیروز والہ پولیس سے نوئیں والا پلی کے قریب آمنا سامنا ہو گیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جن کی شناخت ارسلان اور عامر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزمان پولیس کو ڈکیتی، قتل،اقدام قتل،راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں