عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں: جاوید اختر

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور سکرپٹ رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں ان کی شاندار اداکاری کو سراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی بیٹی زویا اختر کے ساتھ ایکسپریسو ایونٹ میں ہندی سنیما کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جاوید اختر نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی اداکاری نے ان کی صلاحیتوں اور ورسٹائل ہونے کو نمایاں کیا ہے جبکہ وہ آج کی چند بہترین اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ زویا اور جاوید اختر نے متعدد فلموں پر ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ’لک بائی چانس‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، اور ’دل دھڑکنے دو‘ شامل ہیں۔

زویا اختر نے حال ہی میں ’اینگری ینگ مین‘ دستاویزی سیریز کی پروڈکشن میں حصہ لیا جو جاوید اختر اور سلیم خان کی شراکت داری پر مبنی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں