شدید بارشوں کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری

کراچی: (دنیا نیوز) شدید بارشوں کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کولینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی پرواز لینڈ نہ کر سکی جسے مسقط اتار دیا گیا۔

دوسری جانب عدیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایک گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد بھی لینڈ نہ کر سکی اور واپس چلی گئی۔

کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 8 گھنٹے تاخیر ہوئی، فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 300 صبح 7 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے اسلام آباد جائے گی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق استنبول اور بحرین سے پہنچی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہے، پی آئی اے کی ملتان سے مسقط اور القسیم کی پروازویں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 129 ملتان سے القسیم کیلئے 9 بچ کر 20 منٹ پر جائے گی، ملتان سے مسقط کیلئے پرواز پی کے 171 رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی، لاہور دمام پی آئی اے کی پرواز پی کے 247 تین گھنٹے تاخیر سے سہ پہر تین بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوگی، اسلام آباد دبئی کی پرواز پی کے 233 ایک گھنٹہ تاخیر سے رات ڈھائی بجے روانہ ہوگی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں 8 گھنٹے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے اور اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں