دوحہ سے فلپائن کی پرواز میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: (دنیا نیوز) قطر کے شہر دوحہ سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا جن کے طیارے کا معائنہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں