پنجاب اسمبلی کا 14 واں اجلاس 5 ستمبر کو طلب

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا 14 واں اجلاس طلب کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کا 14 واں اجلاس 5 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں