کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا

موناکو: (ویب ڈیسک ) پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

 رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں جمعرات کو چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچز میں 140 گولز کیے، انہوں نے سپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی، کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔

 واضح رہے گزشتہ روز پرتگالی سٹار کے حال ہی میں بنائے گئے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ، ان کے چینل کو صرف ایک ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں