گورنر خیبرپختونخوا سے تھائی لینڈ بنکاک چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ بنکاک چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل کوثر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بنکاک کے مابین تجارتی مواقع کو فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، خیبر پختونخوا میں گندھارا تہذیب کے محفوظ عالمی ثقافتی ورثہ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بدھ مت سمیت دیگر مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے، خیبرپختونخوا اور بنکاک کے درمیان تجارتی و سیاحتی وفود کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بنکاک مختلف شعبوں میں ترقی کی عمدہ مثال ہے، بنکاک سے سرمایہ کار اور بزنس کمیونٹی کیلئے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

گورنر کے پی کے نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات اور قدرتی وسائل عالمی دنیا کیلئے پرکشش مقام رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعاون اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں