نیب کا زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

نیب راولپنڈی کے سپیشل پراسیکیوٹر نے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں، زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔

نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں