ایک کو ہٹا کر دوسرا لانا مشکل نہیں، اقتدار میں آکر نظام چلانا اہم ہے: سراج الحق

پشاور: (دنیا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک کو اقتدار سے ہٹا کر دوسرے کو لانا مشکل کام نہیں ہے، اقتدار میں آکر نظام چلانا اہم کام ہے۔

پشاور میں خطاب کرتے ہوئےے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے، جو ہوا وہ ہوا اب آنے والی زندگی کا سوچئے، جماعت اسلامی میں آنے والا ہر کارکن ایک نظریے کے اوپر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا  حق دو عوام کو  تحریک کا فیز ٹو شروع کرنے کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ریلی اور جلوس کا نام نہیں ہے بلکہ ورکرز کا نام ہے، آنے والے وقت میں دنیا میں اسلامی نظام نافذ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں