عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2490 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں