چیمپئنز کپ: صائم ایوب نے مین آف دی میچ ایوارڈ حسنین کو دیدیا

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے صائم ایوب نے مارخورز کے خلاف 5 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ملنے والا ایوارڈ اپنے ساتھی کھلاڑی محمد حسنین کو دے دیا۔

فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈٰیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے کوالیفائر ون میں پینتھرز نے مارخورز کو 7 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پینتھرز کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اور محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مارخورز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر صائم ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم صائم ایوب نے اپنا ایوارڈ ساتھی کھلاڑی محمد حسنین کو دے دیا۔

صائم ایوب نے کہا کہ میرے خیال سے یہ ایوارڈ حسنین کا بنتا ہے جس طرح اس نے نئی گیند سے وکٹیں لے کر شاندار آغاز فراہم کیا اسی نے جیت کی بنیاد رکھی، یہی وجہ تھی کہ مجھے بھی وکٹیں ملیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں