ساف انڈر 17 چیمپئین شپ: پاکستان سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تھمپو: (ویب ڈیسک) ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بھوٹان میں منعقدہ 2024 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ مقابلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں 1-5 سے فتح سمیٹی۔

پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے 2، محمد طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔

قومی ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں دوسری فتح سمیٹی جبکہ میزبان بھوٹان کیساتھ میچ 3-3 سے ڈرا ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں