فقیروالی میں پسند کی شادی کرنے پر جوڑا قتل

فقیروالی: (دنیا نیوز) پسند کی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے فائرنگ کرکے دونوں میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین نعیم اور طیبہ نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں